الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق پرویز خٹک کے بیان کی تردید کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق پرویز خٹک کے بیان کی تردید کر دی

  

 اسلام آباد(اے اےن اےن) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات کے اس بیان کی تردید کردی کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں کرے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست نہیں دی اور نہ ہی حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا ہے۔ ترجمان کے بقول خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ءسیکرٹری بلدیات حلقہ بندیوں کے ذمے دار ہیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں حلقہ بندی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کا بیان دیا تھا ۔ صوبائی وزراءنے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرلے تو بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -