دھرنے تقسیم ہو رہے ہیں اسلئے سخت ایکشن نہیں لیا جا رہا،وجیہ الدین

دھرنے تقسیم ہو رہے ہیں اسلئے سخت ایکشن نہیں لیا جا رہا،وجیہ الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(محمد نواز سنگرا)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وجیہ الدین احمد نے کہا کہ کورکمیٹی میں کسی رہنما یا کارکن کو قتل کروانے کی کوئی بات زیر بحث نہیں لائی گئی جاوید ہاشمی کی باتیں بہت کمزور ہیں ۔جاوید ہاشمی اگر سچے ہیں تو ان کو فیصلوں کے وقت ہی کھڑا ہو جانا چاہیے تھا ایک سنئیر سیاستدان کو غیر ضروری باتیں کرنا زیب نہیں دیتا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دھرنوں اور جلسوں کے حوالے سے تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور پاکستان عوامی تحریک کیخلاف کیسز زیر سماعت ہیں جس پر نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔چونکہ دھرنے تقسیم ہو رہے ہیں اور ان کی نوعیت بھی تبدیل ہو رہی ہے جس وجہ سے سخت ایکشن نہیں لیا جا رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد دھرنے مختلف شہروںمیں شروع ہو سکتے ہیں اور صرف اسلام آباد میں دھرنا ملک کے مزید شہروں میں پھیل سکتا ہے۔
وجیہ الدین

مزید :

صفحہ اول -