پردیسیوںکی آبائی علاقوں کو روانگی،ٹرانسپورٹرز نے کرائے ڈبل کر دیئے

پردیسیوںکی آبائی علاقوں کو روانگی،ٹرانسپورٹرز نے کرائے ڈبل کر دیئے

  

لاہور (وقائع نگار ) عیدلا ضحی میں ایک روز باقی رہ جانے کے پیش نظر لاہور میں بسنے والے پر دیسیو ں نے عید قربان اپنے آبائی علا قوں میں اپنے پیاروں کے ساتھ منا نے کے لیے گھروں کی راہ لے لی ہے جس کے پیش نظر صو بائی دارالحکو مت میں واقع مین جنرل بس اسٹینڈ ،ریلو ے اسٹیشن اور پرائیو یٹ بس اڈووں پر مسافروں کا جم غفیر لگ گیاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے اپنے آبائی گھروں کولوٹنے والے مسافروں سے ٹرانسپوٹروں نے ملی بھگت کر تے ہوئے من مانے کرایے وصول کیے جانے لگے ہیںجبکہ صوبائی دارلحکو مت میں واقع لوکل اورپرائیویٹ ٹرانسپورٹرز نے بھی معمول سے ہٹ کرکرایے لینے شروع کردیے۔دوسرے شہروں میں جانے والے شہریوں کاکہناتھاکہ عام دنوں سے ہٹ کرٹرانسپورٹرز کرایے ڈبل وصول کررہے ہیں،جس نے مہنگائی کے ہاتھوں پسنے والے شہریوں کی خوشیوں کودوبالا کرنے سے پہلے ہی ماندکردیاہے،پائی پائی جوڑکر عید کی خوشیاں گھروالوں کے ساتھ بانٹنے جاتے ہیں،لیکن جو رقم ان کے اوربچوں کے لئے جمع ہوتی ہے وہ اس طرح کے معاملات میں خرچ ہوجاتی ہے ۔شہریوں کاکہناتھاکہ ہمارے پورے ملک کانظام درہم برہم ہوکر رہ گیاہے،کہیں چیک اینڈ بیلنس نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی،جس نے شہریوں کی جان عذاب میں ڈال دی ہے ،حکومت ان معاملات کافوری نوٹس لے۔

پردیسی

مزید :

صفحہ اول -