سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی رپورٹ کو نامکمل کہنا انصاف کا خون ہے،محمود الرشید

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی رپورٹ کو نامکمل کہنا انصاف کا خون ہے،محمود الرشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائد حزب اختلاف پنجاب و تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو نامکمل کہنا مجرمانہ سوچ، عدلیہ پر عدم اعتماد اور انصاف کا خون ہے، بربریت اور درندگی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بجائے حکومت رکاوٹ بن رہی ہے، حکمران گو نواز گو کے نعروں پر عمران خان کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور اپنے اعمال درست کریں،گزشتہ روز انہوں نے اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن ظلم اور بربریت کا بدترین واقعہ ہے یہ خونی واقعہ پاکستان کے عوام کے دلوں پر نقش ہو چکا ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث نہیں تو پھر وہ ایف آئی آر کے اندراج سے لیکر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو چھپانے تک غیر قانونی ہتھکنڈے کیوں اختیار کر رہے ہیں؟

مزید :

صفحہ آخر -