سعد رفیق کی ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

سعد رفیق کی ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں 2014-15 کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں چیئرپرسن پاکستان ریلویز مسز پروین آغا، جنرل منیجر آپریشنز جاوید انور بوبک، جنرل منیجر مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز اسد احسان، جنرل منیجر ڈویلپمنٹ محمد خالد اور فنانشل ایڈوائزر غلام مصطفی سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں خانیوال کنکریٹ سلیپر فیکٹری کی استعداد کار میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ٹریک کی بحالی کے مختلف منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔ وزیر ریلوے نے کراچی سے تصل جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں ریلوے پولیس چوکی کے قیام اور متعلقہ ٹریک اور ریلوے اراضی کی حفاظت کے لیے ریلوے پولیس کے جوانوں کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -