مہمند ایجنسی ،تیز رفتار پک اپ کھائی میں جا گری ،10جاں بحق ،16زخمی

مہمند ایجنسی ،تیز رفتار پک اپ کھائی میں جا گری ،10جاں بحق ،16زخمی ...

  

                         مہمند ایجنسی( بیورو رپورٹر) مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی کے علاقے دویزئی شاتی کنڈاﺅ میں پک اپ کو خطر ناک حادثہ۔ 10 جاں بحق جبکہ 16 شدید زخمی۔ زخمیوں میں بچے ، بوڑھے اور جوان شامل تھے۔ غلنئی ہسپتال سے پولیٹیکل انتظامیہ نے فوری طور پر پشاور منتقل کر دیئے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز شبقدر سے پنڈیالئی دویزئی جاتے ہوئے پک اپ شاتی کنڈاﺅ میں گہرے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو غلنئی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔ بعض زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے راستے میں دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو پولیٹیکل تحصیلدار معراج خان نے فوری طور پر غلنئی ہسپتال پہنچائے۔ زخمیوں میں محمد رشید خان، یاسیر اللہ، سلیمان، شیر محمد، معذ واللہ، صالح محمد، اعظم خان، مدثر، شاکر خان، رحیم اللہ، معظم خان و دیگر کو فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ اچانک اور افسوس ناک واقعہ پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند خوشحال خان نے شدید دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کے ساتھ بھر پور تعاﺅن کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

صفحہ آخر -