وزیراعلیٰ شہبازشریف کا اوچ شریف میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوچ شریف میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔