شہباز شریف کا سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر کی والدہ اورسینئر صحافی مظفر شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر کی والدہ اورسینئر صحافی مظفر شیخ کے ...

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر فرحت اللہ بابر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی مظفرشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -