پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کر دیا،اعجازچودھری

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کر دیا،اعجازچودھری

  


لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمدچو دھر ی نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لئے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کر دیاہے ، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے بڑے بڑے جلسوں نے (ن) لیگ کے حواریوں کے منہ بند کر دیے ہیں آج حکمران ٹولہ عوام سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہانہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور میانوالی کے جلسے حکمرانوں پر بجلی بن کر برسے ہے، تحریک انصاف ملک کی آج سب سے بڑی جماعت ہے جو کہ گھنٹوں کے نوٹس پر بڑے بڑے جلسے کر کے ریکارڈ توڑ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملتان کا جلسہ حکمران ٹولے کے ہوش اڑا دے گا ،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کا رویہ اشتعال انگیز ہے ، تحریک انصاف کے کارکنوں پر کہی بھی تشدد ہوا تو اس کی ذمہ داری شہباز شریف اور مریم نواز پر عائد ہوگی ،انہوں نے کہا کہ سرکس کے دو نمبر شیر سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا سیکھیں،تحریک انصاف نظام کی بہتری اور شریف بادشاہت کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہے۔ اعجا ز چو دھر ی 10اکتوبر کو ملتان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے آج بروز ہفتہ کو ملتان کا دورہ کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -