خیبرپختونخواء میں7.9بلین روپے کے 19ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ،10منصوبے موخر

خیبرپختونخواء میں7.9بلین روپے کے 19ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ،10منصوبے موخر

  

پشاور(پاکستان نیوز)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP)کا اجلاس جمعہ کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا خالد پرویز کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہو ا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2014-15کے تحت مجموعی طور پر تقریباً19.563بلین روپے کی لاگت کے حامل 29ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری کے لئے غورو خوص ہوا۔ اجلاس میں انتظامی سیکرٹریوں سمیت ، خزانہ ، ماحولیات ، مواصلات و تعمیرات ،بلدیات ودیہی ترقی ، صحت ، اعلیٰ تعلیم ، ابتدائی و ثانوی تعلیم ، انہار ، سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹرانسپورٹ ، پولیس اور زراعت کے محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں غور وخوص کے بعد 7.962بلین روپے کی لاگت کے 19ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی دی گئی جبکہ 10منصوبوں پی ڈی دبلیو پی کے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا جبکہ محکموں کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان منصوبوں کے ڈیزائن پر مزید غور وخوص کرتے ہوئے ان کی لاگت مناسب حد تک لائیں تاکہ ان پر جلد از جلد عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ موجودہ پالیسی کے تحت گاڑیوں ،سٹاف اور دیگر اخراجات کی علیحدہ طور پر محکمہ خزانہ سے پہلے منظوری لیں اس موقع پر متعدد منصوبوں کے بارے میں تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ منظور شدہ پی سی ون کے برعکس اور متعلقہ مجاز فورم سے منظور ی حاصل کئے بغیر کئے گئے کام کی ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے اجلاس میں محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ فنڈز کی دستیابی کی صورت میں منصوبہ بندی کے ساتھ بعض منصوبوں پر کام کا فوری آغاز کریں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کی جلد تکمیل سے ریلیف مل سکے ۔ اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں زراعت ، ابتدائی و ثانوی تعلیم ، صحت ، داخلہ وقبائلی اُمور ، پولیس ، ٹرانسپورٹ ، آبنوشی اور دیگر شعبوں کے منصوبے شامل ہے

مزید :

صفحہ آخر -