سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ادا کئے گئے تو کھالوں کی خرید اری میں کمی آسکتی ہے،محمد مصدق

سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ادا کئے گئے تو کھالوں کی خرید اری میں کمی آسکتی ہے،محمد ...

  

لاہور(وقائع نگار) پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ اگر انکے ممبرز کے 40ملین روپے کے واجب الادا سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ادا کئے گئے تو قربانی کے جانوروں کی کھالوں خرید اری میں 20 فیصد کمی آسکتی ہے اس کے علاوہ حکومت تین ارب ڈالر سالانہ ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرنے کیلئے لیدر انڈسٹری کو یکساں مواقع فراہم کرے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کو ایک ایکسپورٹ انڈسٹری ہونے کے باعث ترجیحاتی درجہ ملنا چاہیئے جو کہ کئی ممالک کی ٹینرزانڈسٹری کو حاصل ہے۔اس امر کا اظہار چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن محمد مصدق نے گزشتہ روز لاہور آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔نو منتخب چیئرمین محمد مصدق نے ایسوسی ایشن کی مینیجنگ کمیٹی کے نئے اراکین کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر آغا سیدین، شاہد عثمان، فواد شفیع، او ر بدرِ عالم بھی موجود تھے۔ایسوسی ایشن کے آئندہ سال کے ایجنڈہ کے بارے میںانہوں نے بتایا کہ لیدر ایکسپورٹ پروموشن کونسل کا قیام ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2013-16کا حصہ تھا۔ آپ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ کامرس منسٹری کے ساتھ مذاکرت کرکے لیدر ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے قیام اور اس کے مالی و انتظامی اختیارات کے زیرِ التواءامور کو حتمی شکل دی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستان میگا لیدر شو کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے جنوری 2015 میں اس شو کے انعقاد کیلئے TDAP، گورنمنٹ اداروں اور دیگر تمام ایسوسی ایشنز پر زور دیا کہ وقت کی کمی کے سبب اس شو کے انعقاد کیلئے غیر معمولی کوششوں کے ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -