سول ججوں کی برطر فیاں،لاہور ہائیکورٹ کااے جی پنجا ب کو نوٹس

سول ججوں کی برطر فیاں،لاہور ہائیکورٹ کااے جی پنجا ب کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سول سرونٹ ایکٹ کی دفعہ 10کے تحت نکالے گئے سات سول ججوں کی برطرفیوں کے خلاف درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا، عدالت کی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی سات سابق سول ججوں کی عرضداشتوں پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت ۔لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ندیم اصغر ندیم سمیت سابق سول ججوں کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارسابق سول ججز کی طرف سے سید اسلم رضوی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے چند ہفتے قبل ندیم اصغر ندیم، بشری فرید،محمد امجد، ظل ہما، قمر زمان تارڑ، مظفر مغل اور صائمہ آصف کو سول سرونٹ ایکٹ کی دفعہ دس کے تحت برطرف کیا، درخواست گزاروں کے مطابق ایکٹ کی دفعہ دس کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کو بغیر سنے نکالا جا سکتا ہے۔ سول سرونٹ ایکٹ کی دفعہ دس کو آئین سے متصاد م قرار دیا جائے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -