لاہورہائیکورٹ نے لگژری گھروں پرعائد ٹیکس وصول کرنے سے روکدیا

لاہورہائیکورٹ نے لگژری گھروں پرعائد ٹیکس وصول کرنے سے روکدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو دو کنال اور اس سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایکسائز سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل خصوصی بنچ نے یہ عبوری حکم زین شہزاد سمیت مختلف شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر جاری کیا، درخواست گزاروں کی طرف سے بیرسٹر میاں بلال احمد ، بیرسٹر قادر بخش ، میاں شعور احمدایڈووکیٹ اور راشد محمود ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت پنجاب فنانس ایکٹ کی دفعہ 8کے تحت دوکنال اور اس سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کر دیا ہے جو غیرقانونی ہے، درخواست گزاروں کے مطابق کسی قانون کا ماضی سے اطلاق نہیں ہوسکتا اوراس قانون کے نفا ذسے قبل تعمیرہونے والے گھروں پر لگژری ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا لہذا حکومت کو لگژری ٹیکس کی وصولی سے روکا جائے اور پنجاب فنانس ایکٹ کی دفعہ8کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کو 2 کنال اور اس سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایکسائز سے 14اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -