جسٹس منظور احمد اورسید منصور علی شاہ عیدجیل میں قیدیوں کے ساتھ منائینگے

جسٹس منظور احمد اورسید منصور علی شاہ عیدجیل میں قیدیوں کے ساتھ منائینگے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دو سینئر ججز مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ عیدالاضحی کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں قیدیوں کے ساتھ منائیں گے، ہائیکورٹ ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں جج صاحبان جیلوں میں خواتین ، بچوں ، اورسزائے موت کے قیدیوں کی بیرکس کا دورہ کرکے ان کے مسائل بھی معلوم کریں گے۔ پنجاب حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج لاہورکے عہدے سے ترقی پانےوالی خاتون سیشن جج بشری زمان کو جج انسداددہشت گردی کورٹ گوجرانوالہ تعینات کرکے رجسٹرارہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ امتیازاحمد نے تقرری کے منتظرڈسٹرکٹ ایںڈ سیشن جج سید امام علی شاہ کو اوایس ڈی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد رجسٹرارہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دوسری طرف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کے عہدے سے سیشن جج کے عہدے پرترقی پانےوالی خاتون بشری زمان کی خدمات لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کےلئے مراسلہ لکھا تھا جس کے جواب میں پنجاب حکومت نے رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کو جوابی مراسلہ ارسال کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بشری زمان کو جج انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر دو گوجرانوالہ تعینات کردیاگیا ہے اس لیے ان کی خدمات باقاعدہ طورپر پنجاب حکومت کے سپرد کرتے ہوئے انہیں ریلیز کردیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -