اورکزئی ایجنسی کے اساتذہ کااپ گریڈیشن منسوخی پر احتجاج

اورکزئی ایجنسی کے اساتذہ کااپ گریڈیشن منسوخی پر احتجاج

  

 ھنگو ( بیورورپورٹ ) اورکزئی ایجنسی کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے منسوخی پر احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی،ایک سال سے دیا گیا اپ گریڈیشن کی دوبارہ منسوخی اورکزئی اساتذہ کو قابل قبول نہیں ،اگر اساتذہ کو دوبارہ اپ گریڈ نہ کیا گیا تو گورنر ہاوس اور فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا اور بھوک ہڑتال کیمپ لگائینگے ۔اساتذہ کے صدر عبدالمالک اور دیگروں کا مظاہرے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی ٹیچرز ایوسی ایشن کا اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے منسوخی پر ہنگو اورکزئی ایجنسی ہیڈکوارٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے میں اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی ،مظاہرے سے اورکزئی ٹیچرز ایوسی ایشن کے صدر عبدالمالک ،اپر سب ڈویثرن کے صدر ضابطہ خان،اخوانزدہ خان،نفیع اللہ،جنت خان ،شاہین خان اور دیگروں نے کہاکہ ایک سال تاخیر سے دئے گئے اپ گریڈیشن کی دوبارہ ریکوری ایک ظالمانہ فیصلہ ہے جو اساتذہ کو قابل قبول نہیں اُنہو ںنے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے تویہ تھا کہ اپ گریڈیشن میں جو کمی یا کوتاہی ہوگئی تھی اس کی تصیح کرنا مقصود تھا نہ مکمل اپ گریڈیشن کو منسوخ کرتھا اُنہوں نے مرکزی حکومت ،وفاقی وزیر سیفران،گورنر کے پی کے،ڈائریکٹر ایجوکیشن ،پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گر اساتذہ کو دوبارہ اپ گریڈ یشن کیا جائے اوراگر اپ گریڈ نہ کیا گیا تو بصورت دیگر گورنر ہاو س اور فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال کیمپ لگائینگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -