شفیق آباد، 45 سالہ موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق

شفیق آباد، 45 سالہ موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق

  

لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ میںگزشتہ رات موٹر سائیکل اورکار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گئے۔مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں45سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس نے متوفی کی نعش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی اور کار سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں 45سالہ راہگیر سڑک پار کرتے ہوئے کار کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ دروغہ والہ میں محمدامجد اور اسکے دوست ثاقب اور تنویر موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے ٹرالی اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -