پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کااجلاس:فنڈ ایشو،اورنگزیب برکی اور افنان بٹ الجھ پڑے ،تلخ جملوں کا تبادلہ

پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کااجلاس:فنڈ ایشو،اورنگزیب برکی اور افنان ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی صدارت میں منعقد ہونے والے پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں پنجاب کے سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان بٹ آپس میں الجھ پڑے اور نوبت تلخ جملوں تک جا پہنچی معاملہ زےادہ خراب ہونے پر پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے مداخلت کرکے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرودایا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان بٹ نے سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی سے جب ےہ پوچھا کہ انہوں نے ایک روز قبل پیپلز پارٹی لاہور کے اجلاس میں ےہ کہا ہے کہ پنجاب تنظیم کو پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شرکت کے حوالے سے چار کروڑ روپے دئیے گئے ہیں اور ےہ پیسے کارکنوں کو فی کس دو ہزار روپے دینے اور اے سی ٹرین اور کھانے پینے کے حوالے سے دئیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس ایشو پر اورنگزیب برکی غصے میں آگئے اور ان دونوں راہنماﺅں کی اس ایشو پر تلخ کلامی کا سلسلہ شروع ہو گیا تلخ کلامی بڑھنے پر پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کروادیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -