ریسکیو1122 عیدالاضحٰی پر مدد کے لیے ہائی الرٹ رہے گی

ریسکیو1122 عیدالاضحٰی پر مدد کے لیے ہائی الرٹ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) کی ایمرجنسی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسسز پنجاب کے تمام اضلاع میں عید الاضحی کی تعطیلات پر ایمرجنسی میں مدد کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔اس حوالے سے ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور پنجاب کے تمام اضلاع میں 7000سے زائد ریسکیورز بشمول ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز؛ فائرریسکیورز، کمپیوٹرزٹیلی فون وائرلیس آپریٹرز،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرزاور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کی زیرِ نگرانی اپنے اپنے اضلاع میں عید کی چھٹیوں میں بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ ©©"ایمرجنسی ریسکیو پلان" گزشتہ روز ریسکیو 1122ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ڈائریکٹرجنرل ریسکیو 1122ڈاکٹررضوان نصیرکو پیش کیاگیا۔میٹنگ کے دوران پراونشل مانیٹرنگ سیل نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ایمرجنسی ریسکیو پلان کو تمام اضلاع میں نافذ کردیاگیاہے ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کمیٹی ،مقامی رضا کار تنظیموں اور ہسپتال مینجمینٹ سے میٹنگ کریں ۔

مزید :

علاقائی -