نوسربازوں نے زہرکھلا کر4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نوسربازوں نے زہرکھلا کر4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  


لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعشوں کو مردہ خانہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں 35سالہ ،ٹبی سٹی کے علاقہ میں 56 شخص کی نعش سڑک کنارے اور شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں 36سالہ ،شفیق آباد کے علاقہ میں 70سالہ شخص کی نعش کوڑے کے ڈھیر سے مقامی افراد کر ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کرتمام جگہوں سے شواہد اکٹھے کر کے نعشوں کو قبضے میں لے لیا اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی موات کی وجہ ظاہری طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر معلوم ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -