شہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

شہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ایس پی سٹی اسد سرفراز خان نے جامع مسجدوزیر خان، ایس پی صدر اعجاز شفیح ڈوگر نے جامع مسجدG-3واپڈا ٹاﺅن اور ایس پی اقبال ٹاﺅن عمارہ اطہر نے جامع مسجد کبرہ سمن آباد میں نمازِجمعہ کے بعد کھلی کچہریاں لگائیں۔ ےہ کھلی کچہریاں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے واضع احکامات کی روشنی میں لگائی گئیں۔ ایس پی سٹی سرفراز خان نے جامع مسجدوزیر خان میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ایس پی صدر اعجاز شفیح ڈوگرنے G-3واپڈا ٹاﺅن میں جمعہ کے نمازکے بعد لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ ایس پی اقبال ٹاﺅن عمارہ اطہر نے جامع مسجد کبرہ سمن آباد میں کھلی کچہری لگائی جہاں لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے ۔

مزید :

علاقائی -