اقبال ٹاﺅن پولیس کا چھاپہ،ڈکیت گینگ کا سربراہ ساتھیوں سمیت گرفتار

اقبال ٹاﺅن پولیس کا چھاپہ،ڈکیت گینگ کا سربراہ ساتھیوں سمیت گرفتار

  

لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پراقبال ٹاﺅن پولیس نے ڈکیتی و نقب زنی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث عمران عرف مانا ڈکیت ونقب زن گینگ کے2 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی موٹر سائیکل،موبائل فونز،پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی اقبال ٹاﺅن عمارہ اطہر نے ڈی ایس پی اقبال ٹاﺅن سرکل خالد محمود خان کی سربراہی میںایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوا قبال ٹاﺅن انسپکٹر محمد سرور،سب انسپکٹر عابد بیگ و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوںمیں ملوث عمران عرف مانا ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتارکر لیا۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوارہوکر اسلحہ کے زور پر آنے جانے والے افراد سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرا ر ہو جاتے علاوہ ازیں لوگوں کے گھروں میںگھس کر اسلحہ کے زور پر نقب زنی کی وارداتیںبھی کر تے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 20ہزارنقدی،01ہنڈا125موٹر سائیکل ،04موبائلز،2پسٹلز او ر9گولیاں برآمد کرلیں ۔گرفتار ملزمان میںعمران اورشہباز انور شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ملزمان سے 14مقدمات بھی ٹریس ہوئے ۔

مزید :

علاقائی -