پریکٹس میچ کے دوران آل راﺅنڈر محمد حفیظ زخمی ،دو ہفتے کے لیے آﺅٹ

پریکٹس میچ کے دوران آل راﺅنڈر محمد حفیظ زخمی ،دو ہفتے کے لیے آﺅٹ
 پریکٹس میچ کے دوران آل راﺅنڈر محمد حفیظ زخمی ،دو ہفتے کے لیے آﺅٹ

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوران آل راﺅنڈر محمد حفیظ زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فیلڈنگ کے دوران محمدحفیظ کے ہاتھ میں گیند لگنے سے چوٹ لگ گئی جس پر کئی ٹانکے بھی آئے ہیں۔ انجری کے باعث محمد حفیظ دو ہفتے کے لیے کسی بھی قسم کی کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ اتوارکو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ ان کی ون ڈے سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ محمد حفیظ کی جگہ اوپنر سمیع اسلم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -