فائرنگ سے اے این پی رہنما محمد اشرف خان ،پولیس اہلکار چل بسے

فائرنگ سے اے این پی رہنما محمد اشرف خان ،پولیس اہلکار چل بسے
فائرنگ سے اے این پی رہنما محمد اشرف خان ،پولیس اہلکار چل بسے

  

 سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق ہوگئے،ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوا ۔جاں بحق ہونے والے اشرف خان کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس اہل کار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق محمد اشرف خان امن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

مزید :

سوات -