کوہاٹ میں مسافر وین میں دھماکہ ،پانچ افراد جاں بحق

کوہاٹ میں مسافر وین میں دھماکہ ،پانچ افراد جاں بحق
کوہاٹ میں مسافر وین میں دھماکہ ،پانچ افراد جاں بحق

  

کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور چوک پر مسافر وین میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے پشاور چوک میں واقع بس اڈے میں نواحی علاقوں کو جانے والی ایک وین میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا جہاں دو مزید زخمی اپنے خالق حقیقی سے جاملے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں موجود بم میں 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جسے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا، دھماکے سے 2 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ پولیس نے کوہاٹ ہنگو روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا ہے جبکہ مزید بارودی مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بس اڈے اور اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے 2 روز قبل پشاوراور ہنگو میں بھی اسی نوعیت کے دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

مزید :

کوہاٹ -اہم خبریں -