سرعام طنزیہ جملے کسنا سابق شوہر کو مہنگا پڑا

سرعام طنزیہ جملے کسنا سابق شوہر کو مہنگا پڑا
سرعام طنزیہ جملے کسنا سابق شوہر کو مہنگا پڑا

  

 پسرور (ویب ڈیسک)سرعام طنزیہ جملے کسنے پر سابقہ بیوی نے سرعام سابقہ خاوند کی پٹائی کر دی۔تفصیلات کے مطابق نازیہ بی بی سکنہ متراں والی کی شادی چھ سال قبل چاہڑ باجوہ کے جاوید اقبال سے ہوئی تھی جس سے ان کی ایک بچی پیداہوئی ۔دو سال قبل جاوید اقبال نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی جس پر نازیہ بی بی نے سابقہ شوہر پر سول کورٹ میں خرچہ کا دعویٰ کیا۔ عدالت نے بیوی کے حق میں فیصلہ دیا جس کے خلاف شوہر نے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج پسرور رائے یٰسین شاہین کی عدالت میں اپیل کی ہوئی تھی اس کیس کی پیشی کے بعد پسرور کچہری چوک میں سابقہ شوہر نے نازیہ پر طنزیہ جملے کہے جس پر مشتعل ہو کر نازیہ نے سابقہ شوہر کو تھپڑ رسید کر دئیے جس کے بعد موقع پر موجود پولیس نے جاوید اقبال کی جان چھڑوائی۔

مزید :

سیالکوٹ -