پی آئی اے نے سپیکر ایاز صادق کو اکاموڈیٹ کرنے کیلئے مسافر کی کنفرم سیٹ کینسل کر دی ، اطلاعات بے بنیاد :ترجمان قومی اسمبلی

پی آئی اے نے سپیکر ایاز صادق کو اکاموڈیٹ کرنے کیلئے مسافر کی کنفرم سیٹ کینسل ...
پی آئی اے نے سپیکر ایاز صادق کو اکاموڈیٹ کرنے کیلئے مسافر کی کنفرم سیٹ کینسل کر دی ، اطلاعات بے بنیاد :ترجمان قومی اسمبلی

  

لاہور،اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی حکومت پر اقرباءپروری کے باعث تنقید ہو رہی ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کو اس کی کوئی پر وا ہی نہیں ہے ،تازہ ترین واقعے میں پی آئی اے نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کو اکا موڈیٹ کر نے کے لیے مسافر کو کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود سفر کرنے سے روک دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 757 دوپہر کے وقت لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگی اور اطلاعات کے مطابق سپیکر ایاز صادق عید کی چھٹیاں منانے کے لیے لندن جا رہے ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی کے ایئر پورٹ پہنچنے سے قبل ہی ان کے سفری بیگ جہاز میں لوڈ کر دیئے گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن سردار ایاز صادق کے سات سفری بیگ مفت میں لندن پہنچا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو اکا موڈیٹ کرنے کے لےے پی آئی اے حکام نے مسافر کی کنفرم سیٹ ختم کرکے سپیکر کو دے دی ہے ۔ دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی کی وجہ سے کسی کو آف لوڈ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ، فلائٹ میں 400 مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ 150 مسافر سوار ہیں،سپیکرقومی اسمبلی کی پروازلاہور سے براستہ لندن، کیمرون کے لیے ہے جہاں وہ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -