ریلوے نے مسافروں کو”ماموں “بنادیا،ٹرین بغیرمسافروں کے روانہ

ریلوے نے مسافروں کو”ماموں “بنادیا،ٹرین بغیرمسافروں کے روانہ
ریلوے نے مسافروں کو”ماموں “بنادیا،ٹرین بغیرمسافروں کے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کینٹ ریلوے سٹیشن پر تیسری عید سپیشل ٹرین ایک بوگی کے مسافروں کے بغیر ہی سرگودھا روانہ ہوگئی، بوگی کے مسافر سٹیشن پر رلتے رہ گئے ہیں ۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق تیسری عید سپیشل ٹرین کی نو نمبر بوگی تکنیکی خرابی کے باعث ٹرین سے الگ کرلی گئی، کینٹ سٹیشن پر مسافر ٹرین کی نو نمبر بوگی تلاش کرتے رہے۔
مسافروں کے مطابق انہیں اس حوالے سے پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا، جس کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ہے ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ بیالیس افراد کی گنجائش والی بوگی میں اٹھاسی افراد کی بکنگ کی گئی تھی۔ ریلوے انتظامیہ نے سپیشل ٹرین کے مسافروں کو اگلی ٹرین سے روانہ کرنے کا وعدہ کر لیا ۔

مزید :

کراچی -