دھرنوں میں قربانی کا پہلا جانور پہنچ گیا، کارکنان پولیس سے چھڑانے میں کامیاب

دھرنوں میں قربانی کا پہلا جانور پہنچ گیا، کارکنان پولیس سے چھڑانے میں کامیاب
دھرنوں میں قربانی کا پہلا جانور پہنچ گیا، کارکنان پولیس سے چھڑانے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر دھرنوں میں قربانی کیلئے پہلا جانور(اونٹ) ریڈزون پہنچادیاگیاہے جسے پولیس نے کنٹینر سے اُتاراتاہم کارکنان واپس چھڑالینے میں کامیاب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی قربانی کیلئے اونٹ کو بلوایریالایاگیاجہاں پر موجود پولیس کی نفری نے اونٹ کنٹینرسے اُتروالیا اور پیدل ہی تھانہ آبپارہ منتقل کرنے کے لیے چل پڑے تاہم اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان موقع پر پہنچ گئے اور اونٹ چھڑالیا۔
 اونٹ کے معاملے پر پولیس اورکارکنان میں ایک کلومیٹرتک دوڑیں لگتی رہیں تاہم عمران خان کے کنٹینر کے قریب پہنچنے پر پولیس اہلکاروں نے ہاتھ کھڑے کردیئے ۔ یادرہے کہ ریڈزون میں لایاگیاقربانی کایہ پہلا جانور تھا اور اِسے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -