کار سے لڑکی کی برہنہ لاش اور بیہوش مرد برآمد

کار سے لڑکی کی برہنہ لاش اور بیہوش مرد برآمد
کار سے لڑکی کی برہنہ لاش اور بیہوش مرد برآمد

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ کے نواح میں ایک گیراج میں کھڑی کار سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش برآمد ہوگئی ،کار میں ایک مرد بیہوشی کی حالت میں بھی مل گیا، گیراج کےساتھ ملحقہ کمرے سے بھی ایک لڑکی اور لڑکا بیہوشی کی حالت میں ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی ارم بی بی قصبہ اڈہ صالحوال کی رہائشی اور بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھی اور اسکے مبینہ طور پر تنویر اکبر چنڈور سے تعلقات تھے، دوسرے شخص عمر فاروق کے گورنمنٹ گرلز سکول کی ٹیچر شازیہ کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے، دونوں جوڑے وقوعہ کی رات برج الیاس کے قریب ایک گھر میں تھے۔ تنویر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شراب کے شواہد نہیں ملے۔ مرنیوالی لڑکی کے والد شریف کے مطابق اس کی بیٹی کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سکول ٹیچر شازیہ نے اپنے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی۔ پولیس کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ارم کی موت دم گھٹنے یا مضر صحت ادویات کے استعمال سے ہوئی ہے۔ پولیس نے عمر فاروق اور شازیہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔دونوں لڑکیوں کو رات گئے اغوا کیا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، انہیں انجکشن لگائے گئے جس سے ایک لڑکی ہلاک ہوئی۔

مزید :

جرم و انصاف -