افغانستان نے مولوی فقیر کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا

افغانستان نے مولوی فقیر کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا
افغانستان نے مولوی فقیر کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قیادت کی تبدیلی کے فوری بعد افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر مولوی فقیر محمد کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مولوی فقیر محمد کو جلد پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اشرف غنی کے بطور صدر بننے کے بعد اب افغانستان نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ وہ مولوی فقیر محمد کو پاکستان کے حوالے کرنے پر راضی ہے، پاکستان قیدیوں کے تبادلوں کے حوالے سے معاہدے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ موجود نہیں تاہم مولوی فقیر محمد کو اقوام متحدہ کے رولز کے تحت پاکستان کے حوالے کیا جائےگا۔ افغانستان مولوی فقیر محمد کی پاکستان حوالگی کو ملا عبدالغنی کی حوالگی سے مشروط کرتا رہا ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک مولوی فقیر محمد کی پاکستان حوالگی کے بارے میں سفارتی سطح پر تاریخوں کا تعین کررہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -