نوبل امن انعام2014ء، ملالہ یوسفزئی اور ایڈورڈ اسنوڈن پھر امیدوار

نوبل امن انعام2014ء، ملالہ یوسفزئی اور ایڈورڈ اسنوڈن پھر امیدوار
نوبل امن انعام2014ء، ملالہ یوسفزئی اور ایڈورڈ اسنوڈن پھر امیدوار

  

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشہو ر زمانہ نوبل انعامات 2014ءکا سلسلہ پیرکو ان افواہوں کے ساتھ شروع ہورہاہے کہ امن کے نوبل انعام کے لیے سوات میں 2012ءمیں طالبان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اور لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کی علمبردار17سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی، امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکارایڈورڈسنوڈن اورعیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس امیدواروں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں ۔

ملالہ یوسف زئی کو گزشتہ سال بھی نوبل امن انعام کے لیے نامزدکیاگیاتھا۔ اس سال امن انعام کے لیے نامزدگیوں کی ریکارڈتعداد278ہے اور یہ فہرست خفیہ ہے تاہم اس کے سپانسرز کی جانب سے بعض نامزدگیوں کے نام سامنے لائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2013ءکے لیے امن کا نوبل انعام کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے عالمی ادارے (او پی سی ڈبلیو) کو دیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -