جسٹس (ر) خلیل رمدے نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

جسٹس (ر) خلیل رمدے نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا
 جسٹس (ر) خلیل رمدے نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے سابق جج خلیل الرحمان رمدے نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے ہیں لہٰذا وہ 14 دن میں معافی مانگیں، عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف فوجداری اور دیوانی مقدمہ کیا جائے گا۔نوٹس کے متن میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان نے جس وقت کے بارے میں الزمات لگائے ہیں اس وقت میں لندن میں تھا،معافی نہ مانگنے کی صورت میں عمران خان کے خلاف ملک میں اور بیرون ملک دعویٰ دائر کروں گا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -