نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام موجود نہ ہونیکا انکشاف

نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام موجود نہ ہونیکا انکشاف
نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام موجود نہ ہونیکا انکشاف

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نا درا )کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نادرا سسٹم 2005ءسے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈز کے فنگر پرنٹس بھی نہیں پڑھ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کے پاس انتخابات میں استعمال ہونیوالی خصوصی مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام ہی موجود نہیںہے ، نادرا کا سسٹم مقناطیسی سیاہی میں شامل لوہے کے ذرات پڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے ۔ نادرا کی آپٹیکل ڈیوائس ریئل ٹائم فنگرپرنٹس کو پڑھ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا کا سسٹم 2005ءسے پہلے بننے والے اکثر شناختی کارڈز کے انگوٹھے کے نشان پڑھنے سے بھی قاصر ہے۔ نادرا نے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے بجائے عام سیاہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے، نظام موجود نہ ہونے کے باوجود نادرا نے عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کا مشورہ دیا، عام سیاہی کا پیکٹ 35 جبکہ مقناطیسی سیاہی کا پیکٹ 199 روپے کا ہے، نادرا کے اس اقدام سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -