پنجاب میں کمرشل جائیداد پر 50،رہائشی پر 40فیصد سالانہ ٹیکس میں اضافہ ہوگیا

پنجاب میں کمرشل جائیداد پر 50،رہائشی پر 40فیصد سالانہ ٹیکس میں اضافہ ہوگیا
پنجاب میں کمرشل جائیداد پر 50،رہائشی پر 40فیصد سالانہ ٹیکس میں اضافہ ہوگیا

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبے بھر کی کمرشل جائیداد پر 50اور رہائشی جائیداد کے سالانہ ٹیکس پر 40فیصد اضافہ کر دیا،شہریوں کو عید کے بعد نئے ٹیکس چالان ملنا شروع ہو جائیں گے۔ محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق سابقہ پراپرٹی ٹیکس 2000ءکے پراپرٹی ٹیکس سروے کی روشنی میں وصول کیا جا رہا تھااور اب نئے سروے کی روشنی میں ٹیکس فکسڈ کیا گیا ہے۔ نئے سروے کے مطابق اب کمرشل پراپرٹی اور رہائشی پراپرٹی پر 100 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی جسے گورنر پنجاب نے کم کرکے کمرشل پراپرٹی پر 50اور رہائشی پراپرٹی پر 40فیصد اضافے کی منظوری دی جس کی روشنی میں نئے ٹیکس چالان تیار کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -