ایشین گیمز کی اختتامی تقریب ،چین 151گولڈ میڈلزکیساتھ بازی لے گیا

ایشین گیمز کی اختتامی تقریب ،چین 151گولڈ میڈلزکیساتھ بازی لے گیا
 ایشین گیمز کی اختتامی تقریب ،چین 151گولڈ میڈلزکیساتھ بازی لے گیا

  

 انچیون(مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں 16دن سے جاری ایشین گیمز آج ختم ہوگئی ہیں ۔اختتامی تقریب میں کورین ثقافت پیش کی گئی اور سیکڑوں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشین گیمز میں 44ملکوں سے تقریباً000 10ہزار ایتھلیٹس شریک ہوئے۔439گولڈ میڈلز کی اس جنگ میں چین نے151سونے ، 109چاندی اور 83کانسی کے تمغوں سے ساتھ سب پر بازی لے گیا،میزبان ملک جنوبی کوریا نے 79سونے ،71چاندی اور 84کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور جاپان نے 47سونے ، 76چاندی اور 76کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر رہا۔پاکستان کے 236رکنی دستے میں ایونٹ میں ایک سونے کے تمغے سمیت پانچ میڈل اپنے نام کیے۔ اختتامی تقریب کےلئے سٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تقریب میں مشعل بجھانے کے بعد شاندار آتش بازی بھی کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -