عمران خان کے عزیز، لیگی رکن اسمبلی نجیب اللہ نیازی انتقال کرگئے

عمران خان کے عزیز، لیگی رکن اسمبلی نجیب اللہ نیازی انتقال کرگئے
عمران خان کے عزیز، لیگی رکن اسمبلی نجیب اللہ نیازی انتقال کرگئے

  

بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رشتہ دار اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نجیب اللہ خان نیازی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نجیب اللہ نیازی کو دوپہر کے وقت اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس پر اُنہیں نجی ہسپتال منتقل کیاگیالیکن دل کا دورہ جان لیواثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی یا لاہورمنتقلی کی ہدایت کی تھی لیکن مہلت ہی نہیں ملی اور وہ چل بسی ۔

نجیب اللہ خان نیازی عمران خان کے رشتہ دار اور پی پی 48سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔

مزید :

قومی -