جنرل پاشا کہتے ہیں کہ انہوں نے تحریک انصاف کو نئی زندگی دی‘، جلد لوگ ’گو عمران گو‘ کہیں گے: جاوید ہاشمی
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے کہتا رہا ہوں کہ تبدیلی ووٹ سے ہی آنی چاہئے، میں عوام کے پاس واپس آیا ہوں اور انتخاب میں حصہ لے رہا ہوں ، انتخابات لڑنے میں مجھے مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر یہ سب تو برداشت کرنا ہی پڑے گا، شاہ محمود قریشی میرے مخالف اور جھوٹے شخص ہیں جو کہ قومی اسمبلی استعفیٰ بھی دے چکے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نواز شریف کوئی آئیڈیل سیاستدان نہیں ہیں جوہمیشہ سے ہی غلطیاں کرتے آ رہے ہیں لیکن اب تحریک انصاف بھی روایتی پارٹی بن گئی جو وہی سیاست کرنے لگ گئی ہے اوروہ وقت دور نہیں جب لوگ ’گو عمران گو‘ کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنرل احمد شجاع پاشا کہتے ہیں انہوں نے تحریک انصاف کو نئی زندگی دی ہے، شاہ محمود قریشی نے لاہور میں ان سے ملاقات بھی کی، پاشا نے فون پر کہا کہ نواز شریف ، خوا جہ آصف اور چوہدری نثار کو نہیں چھوڑوں گا، میرے خلاف مہم بھی جنرل پاشا ہی چلا رہے ہیں۔