’گو خٹک گو‘ کے نعرے پر تحریک انصاف کے ایم پی اے کو شو کاز نوٹس جاری

’گو خٹک گو‘ کے نعرے پر تحریک انصاف کے ایم پی اے کو شو کاز نوٹس جاری
’گو خٹک گو‘ کے نعرے پر تحریک انصاف کے ایم پی اے کو شو کاز نوٹس جاری

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی جاوید نسیم کووزیر اعلی  پرویز خٹک پر کرپشن کے الزامات لگانے اور اسلام آباد میں جاری دھرنے میں ’گو خٹک گو‘ کے نعروں پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق جاوید نسیم کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا ہے جس پر ان کو جواب میں وضاحت پیش کرنے کا مکمل موقع دیا جائے گا، وہ سات روز میں جواب داخل کریں ورنہ ان کے خلاف یکطرفہ کاروائی کا آغاز ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی سیلاب زدگان اور آئی ڈی پیز کے لئے بھی کام کر رہی مگر حکومت کی جانب سے ہم پر بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ عوام کی جانب سے ’گو نواز گو ‘کے نعروں کے بعد مسلم لیگ ن کو عمران فوبیا ہو گیا ہے۔دوسری جانب ایم پی اے جاوید نسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، صرف اور صرف سچ بیان کیا ہے اور اس پر ابھی تک کوئی شو کاز نوٹس موصول نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -