امداد کی ترسیل شفاف ہو گی، وزراءعید سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں گے: شہباز شریف

امداد کی ترسیل شفاف ہو گی، وزراءعید سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں گے: شہباز ...
امداد کی ترسیل شفاف ہو گی، وزراءعید سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں گے: شہباز شریف

  

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کا موقع کھو دیا ہے، اچھا ہوتا کہ وہ بھی ناچ گانے کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرتے، سیلاب ایک قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ،میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ متاثرین کو امدادی رقوم کی تقسیم کا پہلا مرحلہ اتوار تک مکمل کر لیا جائے گا۔اربوں روپے کی امدادی رقم کی شفاف تقسیم بھی انقلاب ہے،ہم ہر حق دار کو اس کا حق دے کر رہیں گے۔ملتان انتظامیہ کی انتظامیہ نے شفاف طریقے سے امداد کی تقسیم کو یقینی بنایا اور دن رات کام کر کے اس کو یقینی بنایا،16 اضلاع کا سروے کیا اور متاثرین تک امداد پہنچانے کو یقینی بنایاانتظامیہ کے ان اہلکاروں کو عید پر بونس دیا جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن متاثرین کے روزگار اور مکانات کا جو نقصان ہوا ہے حکومت اس کو پورا کرے گی۔امداد کی تقسیم کا پہلا مرحلہ اتوار کو مکمل ہو جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 20 اکتوبر سے شروع ہو گا۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 50 فیصد رقم وفاق نے جبکہ 50 فیصد حکومت پنجاب نے دی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومتی وزراءعید بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -