لاہوربھر میں ایدھی سنٹر قائم، کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے فون کال پر گاڑی میسر ہوگی
لاہور ( سٹی رپورٹر )ڈی سی او آفس کی لاپر واہی کی وجہ سے ایدھی سنٹر کو پچھلے کئی روز سے کھالیں اکھٹی کرنے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جاسکا،عید قربان کے موقعہ پر ایدھی سنٹر نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے 16عارضی کیمپ اور قائم کر دیے جبکہ 17کیمپ مستقل بنیادوں پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں ۔ ترجمان ایدھی سنٹر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ ایدھی سنٹر پاکستان کاوہ واحد فلاحی ادارہ ہے جو یتیموں کی کفالت بھی کرتا ہے اور لاوارث لاشیں بھی دفناتا ہے جبکہ غریب غرباء کے لیے لنگر بھی روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ایدھی ایمبولینس سروسز بھی پاکستان کی بڑی ایمبولینس سروس ہے اور ہماری یہ کوشش ہو تی ہے کہ کسی بھی طرح ملک و قوم کی خدمت کی جائے یہی وجہ ہے کہ آج عوام کا جو اعتماد ہمیں حاصل ہے وہ کسی اور کو نہیں۔ ترجمان ایدھی سنٹر نے بتایا کہ ڈی سی آفس میں قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروائے کئی روز گزر چکے ہیں مگر ابھی تک اجازت نہیں ملی جبکہ عید میں صرف چند روز باقی ہیں اور آگے ہفتہ اتوار کی چھٹی بھی آرہی ہے انھوں نے کہا کہ گھروں سے کھالیں اکھٹی کرنے کے پلان بھی ترتیب دیا جا چکا ہے اور عوام ہمارے ہیلپ لائین نمبر 115پر کال کر کے کھال لےجانے کے لیے کہہ سکتی ہے اور ہماری گاڑیاں گھروں سے کھالیں اکھٹی کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہونگی جبکہ اس کے علاوہ بھی ہمارے دفاتر کے ان نمبروں پر کھالوں کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے 37806661,37806663