کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن، خود کش دھماکے میں 6افراد جاں بحق ، 30 زخمی،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن، خود کش دھماکے میں 6افراد جاں بحق ، 30 زخمی،وزیر اعظم اور ...
کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن، خود کش دھماکے میں 6افراد جاں بحق ، 30 زخمی،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آبادمیں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں ایک عورت اور بچہ بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون اور 5بچوں سمیت 30افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ  منتقل کر دیا گیا ہے , جہاں  ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو فوری طور پر ہسپتال طلب کر لیا گیا ہے جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور بظاہر اس کا تعلق جنوبی پنجاب سے معلوم ہوتا ہے  جس کی عمرہ سترہ سال کے لگ بھگ تھی جبکہ اس دھماکے میں 8کلو تک بارود استعمال کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ علاقے میں واقع ایک گرلز سکول کےقریب واقع شاپنگ سینٹر کےباہر ہوا جہاں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے تو ایک خود کش حملہ آور نے شاپنگ سینٹر کے اندر جانے کی کوشش کی مگر ناکامی پر خود کو باہر ہی دھماکے سے اڑا دیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف سمیت ملک کے تمام سرکردہ سیاسی اور مذہبی قائدین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالماک بلوچ  نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بوکھلا گئے ہیں اور اب بزدلانہ حملے کر قوم کا اتحاد پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں مگر ناکام رہیں گے، یہ قوم ان کے خلاف پر عزم کھڑی ہے اور دہشت گرد اس کو شکست نہیں دے سکتے. وزیر اعظم نے زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین سہولیات دینے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ دوسری بلوچستان شیعہ کانفرنس نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 7روزہ سوگ کا اعلان کر کے واقعے میں ملوث افراد کو آئندہ 24گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہےجبکہ جعفریہ الائنس اور مجلس وحدت المسلمین نے بھی واقعے پر 4روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -Headlines -