ظالم شوہر کا بیوی اور شیرخوار بچے کے ساتھ دبئی ائیر پورٹ پر غیر انسانی سلوک

ظالم شوہر کا بیوی اور شیرخوار بچے کے ساتھ دبئی ائیر پورٹ پر غیر انسانی سلوک
ظالم شوہر کا بیوی اور شیرخوار بچے کے ساتھ دبئی ائیر پورٹ پر غیر انسانی سلوک

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والا ایک بے حس شخص اپنی بیوی اور معصوم بچے کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر اپنے ملک فرار ہوگیا جس کے باعث خاتون اور اس کا ننھا بچہ دو دن تک بھوک سے بے حال ایئرپورٹ پر بے یارو مددگار بیٹھے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ پر بچے اور عورت کی خراب حالت دیکھ کر ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو بلا لیا گیا خاتون سے بات کی جارہی تھی کہ وہ کمزوری کی وجہ سے بےہوش ہوگئی۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ خاتون نے دو دن سے کچھ نہیں کھایا تھا اور اس کے پاس بچے کی دیکھ بھال کے لئے رقم بھی نہ تھی اور نہ ہی گھر واپس جانے کے لئے کوئی اسباب تھے۔ خاتون تھکاوٹ، بے خوابی، بھوک اور بیماری کا شکار تھی اور بچے کو بھی خوراک کی کمی کی وجہ سے شدید مسائل کا سامنا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا تعلق بنیادی طور پر ایک ایشیائی ملک سے ہے لیکن وہ ایک یورپین ملک کی شہری بھی ہے اور اپنے خاوند کے پاس یو اے ای آئی تھی۔ خاوند نے کچھ دن پہلے ہونیوالی تکرار کی وجہ سے اسے ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا اور خود اپنے ملک فرار ہوگیا۔ پولیس کے رابطہ کرنے پر اس شخص نے بتایا کہ وہ عید کی چھٹیوں کے بعد واپس آئے گا اور اپنی بیوی اور بچے کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ خاتون نے بے حس شوہر کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -