گلاب جامن بنانے کی آسان ترکیب

گلاب جامن بنانے کی آسان ترکیب
گلاب جامن بنانے کی آسان ترکیب

  

لاہور (نیوز ڈیسک) عید کے موقع پر چٹ پٹا گوشت کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کی طلب تو ضرور ہوتی ہے اور اگر بات ہو میٹھے کی تو گلاب جامن سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

مزے مزے کے گلاب جامن بنانے کے لئے اجزاءاور طریقہ مندرجہ ذیل ہے:

اجزا

کھویا                ڈیڑھ پاﺅ

پنیر                ایک چوتھائی کپ

میٹھا سوڈا             ایک چوتھائی کپ

میدہ                تین چمچ

پسی ہوئی سبز الائچی        ایک چوتھائی کپ

چینی                دو کپ

پانی                 دو کپ

گھی                حسب ضرورت

ترکیب

کھوئے اور خمیر کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں میٹھا سوڈا، میدہ، الائچی بھی شامل کرکے سارے آمیزے کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ اس دوران آپ حسب ضرورت پانی بھی ڈال سکتے ہیں، اب اس کے 16 عدد برابر سائز کے پیڑے بنالیں۔

چینی میں دو کپ پانی ملا کر شیرہ بنالیں،ایک برتن میں گھی کو اچھی طرح گرم کرلیں، گھی اتنا ہونا چاہیے کہ گلاب جامن اس میں اچھی طرح ڈوب جائیں۔ہلکی آنچ پر گلاب جامن کو سنہری براﺅن ہونے تک گھی میں رہنے دیں، اب ان کو نکال کر تین سے چار منٹ کے لئے گھی نکلنے کے لئے چھلنی میں رکھ دیں، اس کے بعد چینی کے شیرے میں تقریباً آدھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

انتہائی مزے دار اور پرلطف گلاب جامن تیار ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -