پیپلز پارٹی مزدوروں اور غریبوں کی جماعت ہے :آصف زرداری

پیپلز پارٹی مزدوروں اور غریبوں کی جماعت ہے :آصف زرداری
پیپلز پارٹی مزدوروں اور غریبوں کی جماعت ہے :آصف زرداری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زردار ی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور غریبو ں کی جماعت ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ،جب بھی خدمت کا موقعہ ملا تو توانائی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ٹیکسٹائل درآمدات میں 4گنا آضافہ ہو ا ،توانائی بحران کے باوجود صنعتوں کی ضروریات کا خیال رکھا ،مزدور طبقے کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ صنعتیں ترقی کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے پر پیشرفت پیپلز پارٹی کا قوم کو تحفہ ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -