چیمپئنز لیگ ٹی 20 چنئی سپر کنگزنے جیت لیا
بنگلور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیمپئنز لیگ ٹی20 کے فائنل میں چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔کولکتہ نائٹ رائڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 180 سکور کیا جبکہ چنئی سپر کنگز نے اپنا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں پورا کر لیا۔کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے گوتم گمبھیر 80 سکور کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ چنئی سپر کنگز کی جانب سے پوون نیگی نے 5 وکٹ لیے۔جس کے جواب میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے سریش رائنا کے 109 ناٹ آؤٹ کی شاندار انگنز نے جیت کا تاج چنئی سپر کنگز کے سر سجا دیا۔جبکہ کولکتہ کی جانب سے یوسف پٹھان اور پیٹرک سیمنز محض ایک ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔واضح رہے کولکتہ نائٹ رائڈرز اس سے قبل بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل کا تاج اپنے سرپررکھ چکی ہے۔