ہم آئین اور جمہوریت کی خاطر لاکھوں نواز شریف قربان کر سکتے ہیں : خورشید شاہ

ہم آئین اور جمہوریت کی خاطر لاکھوں نواز شریف قربان کر سکتے ہیں : خورشید شاہ
ہم آئین اور جمہوریت کی خاطر لاکھوں نواز شریف قربان کر سکتے ہیں : خورشید شاہ

  

پنوں عاقل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دھرنوں سے وزارت عظمٰی نہیں ملتی،ڈنڈے اور گولی کے زور سے مڈٹرم الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ ہم آئین اور جمہوریت کی خاطر لاکھوں نواز شریف قربان کر سکتے ہیں،جمہوریت بچانا ہمارا ایمان ہے ،ناچ گانے اور جلسوں سے جمہوریت نہیں آتی۔دھرنے دینے والی دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے لیڈران کے قول و فعل میں تضاد ہے،یہ کیسے لیڈر ہیں جو ناک پر رومال بھی رکھتے ہیں اور کارکنوں سے نفرت بھی کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -