VIPکیکڑوں نے امریکی ائیر لائنز کے فلائٹ لیٹ کر وادی

VIPکیکڑوں نے امریکی ائیر لائنز کے فلائٹ لیٹ کر وادی
VIPکیکڑوں نے امریکی ائیر لائنز کے فلائٹ لیٹ کر وادی

  

نیو یارک (نیوز ڈیسک)عام طور پر تو پر وازوں کو بڑے بڑے سیاستدان ، وزیر اور دیگر وی آئی پی لیٹ کرواتے ہیں لیکن ایک امریکی پر واز کو کیکڑوں نے لیٹ کروا دیا ۔یوایس ائرویز کی یہ پر واز نیویارک سے نارتھ کیرولینا جانے کے لیے تیار تھی لیکن مسافروں کو انتظار کرنے کے لیے کہ دیا گیا۔اکثر مسافروں نے سمجھا کہ کسی خاص شخصیت کا انتظار ہو رہا ہے اور یہ انتظار جاری رہا ۔تقریباًآدھہ گھنٹہ انتظار کے بعد جب مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہا گیا تو بتا یا گیا کہ جہاز کے کارگو حصے میں متعدد ڈبوں سے زندہ کیکڑے فرار ہو گئے تھے اور سامان لادنے والے حصے میں پر طرف پھیل گئے تھے۔

خصوصی تربیت یافتہ عملے نے سخت کوشش کے بعد کیکڑوں پر قابو پایا اور خاصے تکلیف دہ انتظار کے بعد با لآخر پرواز روانہ ہو گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آزادی کے متوالے کتنے کیکڑے فرار کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

بین الاقوامی -