بنگالی خانسامے نے اپنی اورخاتون برطانوی وزیراعظم کی ایسی تصویر دنیا کو دکھادی کہ برطانوی حکام شدید غصے میں آگئے، سنگین قدم اٹھانے کی تیاری

بنگالی خانسامے نے اپنی اورخاتون برطانوی وزیراعظم کی ایسی تصویر دنیا کو ...
بنگالی خانسامے نے اپنی اورخاتون برطانوی وزیراعظم کی ایسی تصویر دنیا کو دکھادی کہ برطانوی حکام شدید غصے میں آگئے، سنگین قدم اٹھانے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی طور پر برطانیہ میں مقیم ایک بنگلہ دیشی شخص نے اپنے قیام کو قانونی ثابت کرنے کے لیے برطانوی حکام کو ایک ایسی تصویر بھیج دی جو الٹا اس کے گلے پڑ گئی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 39سالہ پیشہ ور خانساماں محمد الدین کئی سال سے برطانیہ میں غیرقانونی طور پر مقیم تھا۔ اس نے 2010ءمیں کھانا بنانے کا ایک مقابلہ جیتا اور ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اتفاق سے اسے یہ ایوارڈ اس وقت کی ہوم سیکرٹری تھریسامے نے دیا تھا جو اب برطانیہ کی وزیراعظم ہیں۔محمد الدین کے پاس تھریسامے سے سرٹیفیکیٹ لیتے ہوئے بنائی گئی اپنی تصویر محفوظ تھی۔ اس نے اپنی وہی تصویر امیگریشن حکام کو بھیج دی اور کہا کہ اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ میں برطانیہ میں رہائش کا حق دار ہوں اور غیرقانونی طور پر یہاں نہیں رہ رہا۔ جب حکام نے تحقیق کی تو صورتحال جان کر جواب میں اس کی شدید سرزنش کی اور کہا کہ ”تمہاری جرأت کیسے ہوئی کہ تم نے غیرقانونی طور پر یہاں رہتے ہوئے تھریسامے کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کیا اور تصویر بنوائی۔ یہ تصویر تمہارے غیرقانونی قیام کو قانونی ثابت نہیں کرتی۔“رپورٹ کے مطابق جب محمد الدین نے تھریسامے سے ایوارڈ حاصل کیا تو وہ نہیں جانتی تھیں کہ یہ شخص غیرقانونی طور پر مقیم ہے۔ اس کے علاوہ اس مقابلے کے منتظمین کو بھی محمد کے قیام کی حیثیت کے متعلق معلوم نہیں تھا۔ ہوم آفس نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا کہ آیا اب اس شخص کو وطن بدر کر دیا جائے گا یا اس کے ساتھ کچھ اور سلوک ہو گا۔