خاتون کے رنگ نے اسے دنیا میں اتنا مشہورکردیا کہ جان کرآپ کے لئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا
ڈاکار (نیوز ڈیسک)حسین چہرے تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن ایسے حسن و جمال کا شاید ہی کبھی تصور کیا ہو گا کہ جس کے ایک جلوے نے ہی دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو دیوانہ کردیا ہے۔ یہ بے مثال حسینہ افریقی ملک سینیگال سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل ہودیا دیاپ ہیں، جن کی رنگت اتنی کالی ہے کہ انہیں دیکھ کر تارکول بھی شرم جائے، لیکن اس کے باوجود دنیا ان پر فریفتہ ہوئی جا رہی ہے۔
ویب سائٹ اوڈٹی سنٹرل کے مطابق ہودیا کی گہری کالی جلد غیر معمولی حد تک تروتازہ اور چمکدار ہے، جس کی وجہ ان کی جلد میں قدرتی مادے میلانن کی فراوانی ہے۔ وہ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام بھی ”میلانن گاڈسٹ“ استعمال کرتی ہیں، یعنی ”میلانن کی دیوی۔“
معروف اداکار کی شرمناک ترین حرکت، بیٹی کی سہیلی سے عشق لڑاتارہا، جب سب کو علم ہوا تو بیوی نے بڑا قدم اٹھالیا
ہودیا کی انسٹاگرام پر سامنے آنے والی تصاویر نے دنیا میں تہلکہ برپا کردیا ہے اور ہر کوئی ان کی چمکتی سیاہ رنگت کے بارے میں بات کررہا ہے۔ گہرے سیاہ رنگ پر گھنگھریالے کالے بال گویا سونے پر سہاگہ ہیں اور ان کی انفرادیت کو چار چاند لگارہے ہیں۔
ہودیا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ کمسن تھیں تو ان کی گہری کالی رنگت اور گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے لوگ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ کوئی انہیں کالی کہتا تو کوئی ”سیاہ رات کی بیٹی“ کا نام دیتا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی ان باتوں پر توجہ نہ دی اور ہمیشہ خود کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی سمجھا۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ تصور بالکل غلط ہے کہ گوری رنگت ہی خوبصورتی کی علامت ہے کیونکہ قدرت نے ہر انسان کو خوبصورت بنایا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ جن لوگوں کو قدرت نے سیاہ رنگت دی ہے ان کی خوبصورتی اسی رنگت میں ہے۔ دراصل ہودیا کی اسی خود اعتمادی نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کردیا ہے اور اب وہ انٹرنیٹ کی معروف ترین شخصیات میں شمار ہورہی ہیں۔