دنیا کا وہ شخص جسے ایسی جگہ سوراخ کرنے کا ’شوق ‘ہے کہ جان کر آپ ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ ہوجائیں گے
سان سالواڈور (نیوز ڈیسک) ہر شخص کی زندگی کا کوئی مقصد تو ضرور ہوتا ہے لیکن کیا کسی کی زندگی کا مقصد عمر بھر زمین کے اندر سوراخ کھودنا بھی ہوسکتا ہے؟ شاید آپ اس سوال کا جواب ”نہ“ میں دینا چاہیں گے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وسطی امریکہ کے ملک ایل سالواڈور سے تعلق رکھنے والے معمر شخص سنٹیاگو سانچز کی زندگی کا مقصد عین یہی ہے اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے اس کام میں جُتا ہوا ہے۔
ویب سائٹ آڈٹی سنٹرل کی رپورٹ کے مطابق 69 سالہ سنٹیاگو کا کہنا ہے کہ 18 سال قبل اسے خدا کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں اسے حکم دیا گیا کہ وہ زمین میں ایک سوراخ کھودے۔ سنٹیاگو کا کہنا ہے کہ اس نے اُسی دن سوراخ کھودنے کا کام شروع کردیا اور کبھی بھی اس کام میں ناغہ نہیں کیا۔ اب اسے زمین کے اندر سرنگ کھودتے ہوئے 18 سال بیت چکے ہیں اور وہ ابھی بھی بلا ناغہ کھدائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سنٹیاگو یہ کام صبح 3 بجے شروع کرتا ہے اور شام ڈھلنے تک مٹی کھودتا رہتا ہے۔
برطانیہ کی مسجد میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے بھارتی نے الزام ایک ایسی چیز پر ڈال دیا کہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی
اس کی سرنگ کتنی طویل ہوچکی ہے اس کے بارے میں کسی کو درست طور پر معلوم نہیں۔ کچھ عرصہ قبل نیوز چینل یونی ویژن کا ایک نمائندہ ارنسٹو رواس سرنگ کی طوالت جاننے کے لئے اس کے اندر گیا لیکن وہ چل چل کر تھک گیا مگر سرنگ کا خاتمہ نہیں ہوا۔ حتیٰ کہ جب آکسیجن کی شدید کمی سے اس کی سانس رکنے لگی تو بالآخر وہ جان بچانے کے لئے واپس بھاگا۔ سنٹیاگو کا کہنا تھا کہ اسے اس بات پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ سرنگ کے آخری سرے تک جانے کی اجازت صرف اسے ہے ۔ کوئی بھی اور شخص اس کے آخری سرے تک نہیں جاسکتا۔ جب لوگ سنٹیاگو کا مذاق اڑاتے ہیں اور اسے خبطی قرار دیتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ اسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ تو ایک روحانی مشن پر مامور ہے، جو اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک خدا کی جانب سے اسے رکنے کا پیغام نہیں آجاتا، یا اس کی زندگی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔